اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کینٹ کچہری: دوران پیشی فرار ہونیوالے 4 ملزمان میں سے ایک گرفتار

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) کینٹ کچہری کے بخشی خانے سے عدالت میں پیشی کے لیے لائے گئے چار ملزمان میں سے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ فرار ہونے والے چار ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کو کیمپ جیل سے عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تھا، ملزمان بخشی خانے کی گرل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فرار ہونے والے ملزمان میں منشیات کے مقدمے کا ملزم ریاض اعجاز اور قتل کے مقدمے کا ملزم حسن صفدر شامل ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے