اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) سیشن عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے وکیل کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ہیں۔

دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل کراچی کی ایک عدالت میں مصروف ہیں، اس لیے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت کی جائے۔

عدالت نے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے متفرق درخواست پر فریقین سے 22 جولائی تک دلائل طلب کر لیے ہیں، واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے