اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کینٹ کچہری سے ملزمان فرار، انسپکٹر سمیت 9 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کینٹ کچہری سے چار ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے پر انسپکٹر سمیت 9 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج ہوا جس میں سپرویژن آفیسر انسپکٹر عامر، محرر فلک شیر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 6 کانسٹیبل نامزد ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد متعلقہ اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعے میں غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے