پنجاب گورنمنٹ
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، ہیڈ مرالہ پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال
19 Jul 2026
19 Jul 2026
(لاہور نیوز) پری مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 75 ہزار 411 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 53 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ خانکی بیراج پر پانی کی آمد 88 ہزار کیوسک اور اخراج 81 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ادھر ہیڈ قادرآباد پر پانی کی آمد 60 ہزار 615 کیوسک جبکہ اخراج 41 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ انہار نے کہا ہے کہ پری مون سون بارشوں کے پیش نظر دریاؤں اور ندی نالوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
