اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قوم کو دہشتگردی اور فرقہ واریت کیخلاف متحد کرنا ہوگا: گورنر پنجاب

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء و مشائخ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے علماء و مشائخ کا کردار انتہائی اہم ہے، محرم الحرام کے دوران جس مثالی ماحول کا مظاہرہ کیا گیا، اس میں تمام علماء کرام اور مذہبی قائدین کی مثبت رہنمائی قابلِ قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی اس امر کی ضرورت ہے کہ مسجد و محراب سے محبت، رواداری، اخوت، برداشت اور قومی یکجہتی کا پیغام عام کیا جائے۔ شیعہ، سنی، دیوبند اور بریلوی، ہم سب مسلمان ہیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے متحد رہنا وقت کی ضرورت ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف متحد ہونا ناگزیر ہے، ملک دشمن عناصر ہمارے درمیان نفاق پیدا کرکے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف متحد کرنا ہوگا، موجودہ عالمی حالات، خصوصاً ایران اور امریکہ کے تنازعہ کے تناظر میں خطے میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے