اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف سکولز آف ایمیننس آج سے فعال ہونا شروع ہو گئے: وزیر تعلیم

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آج سے نوازشریف سکولز آف ایمیننس ڈویژن کی سطح پر فعال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے سکول کے ایک بچے کے ہاتھوں سے افتتاح کروا کے مثال قائم کی ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ سکول آف ایمیننس کی صورت میں مریم نواز نے معیاری اور مفت تعلیم کا وعدہ پورا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بہترین مثال ثابت ہو گا، سکول آف ایمیننس کا ماڈل تعلیمی پراجیکٹ گلوبل سٹینڈرڈ کے مطابق سہولیات پر مشتمل ہے، فرینڈلی کلاس رومز، روبوٹکس، سائنس و کمپیوٹر اور سٹیم لیبز سمیت دیگر سہولیات سکول آف ایمیننس کا حصہ ہیں۔

راناسکندر حیات کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس بنائے گئے ہیں، سکول آف ایمیننس کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا، سکول آف ایمیننس میں ہر سال 5 سے 10 لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکول آف ایمیننس جدید انفراسٹرکچر، اعلیٰ تعلیم یافتہ تدریسی عملے اور جدید سہولیات کے حامل تعلیمی ادارے ہیں جہاں امیر اور غریب کا بچہ ایک ہی چھت تلے پڑھیں گے، ایسے بہترین اور ماڈل تعلیمی ادارے اگر حکومت خود بناتی اور چلاتی تو اربوں روپے درکار تھے تاہم قومی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ماڈل تعلیمی ادارے قائم کئے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ریکارڈ تعداد میں بچوں کا داخلہ ٹیسٹ دینا والدین کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال ہونے کا اظہار ہے، نجی تعلیمی شعبہ سکول آف ایمیننس کی وجہ سے پریشان ہے تاہم ایسے تعلیمی اداروں کا صوبے بھر میں جال بچھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے