اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیوریج سسٹم کی بہتری: پنجاب کے 41 اضلاع میں واسا کو 696 جدید مشینیں اور آلات فراہم

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے 41 اضلاع میں واسا کے لیے 696 جدید مشینوں اور آلات کی فراہمی کے عمل کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیوریج مشینوں کی علامتی چابیاں متعلقہ واسا حکام کے حوالے کیں۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکیورٹی ہٹا کر واسا ورکرز کو اپنے پاس بلایا اور ان سے ملاقات کی۔ واسا ورکرز کی خواہش پر انہوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا اور انہیں دل لگا کر کام کرنے کی تلقین کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واسا ورکرز کے لیے نئی اور بہترین مشینری کی فراہمی خوش آئند ہے، ہر شہر کے ہر شہری کے لیے آسانی اور سہولت ہمارا عزم ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں واسا نیٹ ورک کو 2 سے بڑھا کر 41 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا ہے، عوام کی آسانی کے لیے مؤثر سیوریج اور جدید نکاسی آب کے نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے