18 Jul 2026
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا 44 واں اجلاس طلب کر لیا گیا، جو بروز پیر دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت بھی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اجلاس کے انتظامات مکمل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
