اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے: مریم نواز شریف

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 کو غیور کشمیریوں نے ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیریوں کے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کشمیر یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پُرامن حل ہی کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور خطے میں پائیدارامن کی ضمانت ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ پاکستان بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں بعد بھی اپنے حقِ خودارادیت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اظہارِ امید کیا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب جموں و کشمیر کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے