اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی: مریم اورنگزیب

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہورنیوز) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی طاقت اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔

 

  پنجاب  کے شہر  گوجرخان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے ترقیاتی منصوبے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عوامی خدمت کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اور ملک کے ہر خطے میں ان کے ترقیاتی منصوبوں کے نقوش موجود ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی طاقت اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی، اس وقت کشمیر میں 100 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہی ہوں گے اور نواز شریف و شہباز شریف نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ بہادری سے لڑا، مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ مانگنے والوں سے ان کی کارکردگی کا ضرور حساب لیں اور پوچھیں کہ انہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں کیا ترقیاتی کام کیے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے اپنے صوبوں میں عوام کی خدمت کے لیے کوئی نمایاں کام نہیں کر سکے جب کہ پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا  مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے، مسلم لیگ (ن) نعروں کی سیاست پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے