اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ترقیاتی منصوبوں سے دیہی علاقوں کا رخ بدلا جا رہا ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ شہداء کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ حکومت پنجاب دیہی علاقوں کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آج اطلاعات کی فراوانی کے دور میں عوام خود رائے قائم کرتے ہیں، شہداء کے خلاف نامناسب گفتگو پر عوام کے جذبات سامنے آئے اور آئندہ بھی ایسی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات بھی یاد ہیں، جبکہ 10 مئی کے واقعات نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی، ان کا کہنا تھا کہ جس فوج نے ملک کا دفاع کیا، اسے عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی فلاح کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں، کھڈیاں سمیت دیہی علاقوں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، حکومت نے وسائل کا رخ دیہی علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے، سڑکوں، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیہی علاقوں کی ترقی اور عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے