اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بار کونسل کی بڑی کارروائی، ڈگری تصدیق نہ کرانے پر 1133 وکلاء کے لائسنس معطل

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل نے لاء ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر اپنی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے 1133 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے۔

پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان کی منظوری سے کی گئی، اعلامیے میں بتایا گیا کہ مختلف جامعات سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے وکلاء کو ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگریاں جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے اور انہیں 15 جولائی 2026 تک مہلت بھی دی گئی تھی تاہم مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود 1133 وکلاء مطلوبہ دستاویزات جمع نہ کرا سکے۔

اعلامیے کے مطابق صرف 29 وکلاء نے مقررہ وقت کے اندر ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگریاں جمع کرائیں جبکہ 32 کیسز لائسنس کی بحالی کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

پنجاب بار کونسل نے مزید بتایا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی سے متعلق جانچ پڑتال کے دوران 128 افراد کو آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25 جولائی 2026 کو اصل تعلیمی اسناد، متعلقہ شواہد اور ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگری کے ساتھ پیش ہوں۔

بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی، بشمول مقدمات کے اندراج، عمل میں لایا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی، خیرپور سے قانون کی ڈگری رکھنے والے مزید 62 وکلاء کے لائسنس بھی معطل کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی وکیل جعلی تصدیقی سرٹیفکیٹ یا جعلی دستاویزات جمع کرانے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد وکالت کے شعبے میں شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے