اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور:وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس اے کے علاقے میں گزشتہ رات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے انہیں اوور ٹیک کیا اور کار سے باہر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔ ان کے مطابق ان کے سٹاف نے گاڑی کا پیچھا کیا، اس کا نمبر نوٹ کیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ انہیں نشانہ نہیں بنایا گیا اور نوجوان کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کی گاڑی میں وفاقی وزیر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے میں محفوظ رہے اور لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ حملہ نہیں بلکہ ہوائی فائرنگ کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے