اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مڈنائٹ بیگرز آپریشن، 109 بھکاری ٹریفک سگنلز سے گرفتار

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک سگنلز پر پیشہ ور گداگری کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے رات گئے "مڈنائٹ بیگرز آپریشن" کے دوران 109 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے احکامات پر انچارج بیگرز سکواڈ انسپکٹر فہمیدہ کی سربراہی میں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 57 مرد، 42 خواتین، 8 بچے اور 2 خواجہ سرا شامل ہیں، گرفتار بھکاریوں کو سوشل ویلفیئر، ایدھی ہومز جبکہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی بھی ٹریفک سگنل پر کوئی بچہ، بزرگ، خاتون، خواجہ سرا یا معذوری کی آڑ میں بھیک مانگتا نظر نہیں آنا چاہئے، انہوں نے سیف سٹی ٹریفک مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ فیلڈ سٹاف کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھیں۔

سی ٹی او کے مطابق گداگری کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ان کیلئے بڑی بسیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں، نادرا کے تعاون سے گرفتار بھکاریوں کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں، جبکہ رات کے وقت ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے عناصر کی تلاش بھی جاری ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ پیشہ ور گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، عادی گداگر عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے جعلی معذوری کا سہارا لیتے ہیں، لہٰذا شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور اس مہم میں ٹریفک پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے