19 Jul 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اور انٹیلی جنس بیورو نے کارروائی بین الصوبائی آئس سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔
انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں نیٹ ورک کے مرکزی سرغنہ کنگ پن سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے 15 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جس کی مالیت 2 کروڑ 30لاکھ روپے ہے۔
ترجمان سی این ایف پنجاب کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب تک منشیات کی سپلائی چین توڑ دی گئی ہے، ترجمان نے مزید بتایا کہ سرغنہ کے بلوچستان میں منشیات فروشوں سے مالی اور سپلائی روابط تھے۔
