19 Jul 2026
(لاہور نیوز) ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او ہنجروال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 2رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ملزمان ظفر اور شرافت کو اتفاق ٹاؤن پارک سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھینتے تھے۔
ملزمان سے 3 موٹرسائیکلیں، 3 قیمتی موبائل فونز، نقدی، اور پستول بمہ گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ جس کےبعد ملزمان ظفر اور شرافت کیخلاف مقدمات درج مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
