19 Jul 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 207 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 246 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 246 افراد زخمی ہوئے، 76 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 170 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
