19 Jul 2026
(لاہور نیوز) بھاری جرمانوں اور سخت کریک ڈاون کے باوجود شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آئے، 24 گھنٹوں میں 43 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان اور قانونی کاروائی کی گئی، 11 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
لین لائن کی خلاف ورزی پر 7 ہزار 4 سو سے زائد گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے، اس کے علاوہ اوورلوڈنگ پر 3 ہزار 800 سے زائد گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی، سنگین وائلیشن پر 4 ہزار سے زائد گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو 100 فیصد یقینی بنا رہے ہیں، صوبہ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
