اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ویلنشیاء ٹاؤن سانحہ: ماں سمیت 3 بچوں کی ہلاکت، اہلِ خانہ کہ بیانات قلمبند

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ ویلنشیا ٹاؤن میں خاتون اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے جاں بحق خاتون علینہ کے اہل خانہ کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کر لئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق امریکہ اور کینیڈا میں مقیم علینہ کی دونوں بہنوں کے بیانات ٹیلی فون کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے، ابتدائی بیانات میں دونوں بہنوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ علینہ ماضی میں ذہنی عارضے کا شکار رہی تھی اور اس کا علاج بھی جاری تھا۔

تحقیقات کے دوران ایک بہن نے پولیس کو بتایا کہ پاکستان روانگی سے قبل علینہ نے انہیں بتایا تھا کہ اس کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، جس کی وجہ سے اس نے اپنی ادویات کی مقدار بھی کم کر دی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے موصول ہونے والے ان بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے تاہم دونوں بہنوں کی پاکستان آمد کے بعد ان کے باضابطہ اور تفصیلی بیانات دوبارہ ریکارڈ کیے جائیں گے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

گزشتہ روز بچوں کے باپ ناصر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی اہلیہ گزشتہ تین سال سے ذہنی مسائل کا شکار تھیں اور گزشتہ چھ ماہ سے باقاعدگی سے ادویات استعمال کر رہی تھیں، مقتولین میں 40 سالہ علینہ (والدہ) اور بچوں میں 16 سالہ ریحان، 11 سالہ عریشہ اور 9 سالہ ارسل شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے