اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغیر رجسٹریشن کوئی ڈرائیونگ سکول کام نہیں کر سکے گا، سی ٹی او کے سخت احکامات

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالکومت میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈرائیونگ سکولز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے متعلقہ افسران کو شہر بھر میں ایسے ڈرائیونگ سکولز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آج سے بغیر رجسٹریشن اور سرکاری اجازت کے کوئی بھی پرائیویٹ ڈرائیونگ سکول کام نہیں کر سکے گا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق تمام نجی ڈرائیونگ سکولز کے لیے موٹر وہیکل رولز 1969 کے سیکشن 23 کے تحت مقررہ قانونی تقاضوں پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے خواہشمند اداروں کو تمام قواعد و ضوابط پورے کرنا ہوں گے، بصورت دیگر انہیں ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ ڈرائیونگ سکول کے لیے تربیتی گاڑی میں ڈوئل پیڈل کنٹرول سسٹم، مناسب عمارت، باقاعدہ کلاس روم اور دیگر ضروری سہولیات کا ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائیونگ کی تربیت صرف تربیت یافتہ، مستند اور اہل انسٹرکٹرز ہی دے سکیں گے۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ صرف وہی ڈرائیونگ سکولز کام جاری رکھ سکیں گے جو مقررہ قواعد و ضوابط پر مکمل طور پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ ادارے شہریوں سے صرف حکومت کی منظور شدہ اور مناسب فیس وصول کرنے کے پابند ہوں گے اور کسی بھی قسم کی اضافی یا غیر قانونی وصولی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس کا مقصد شہریوں کو محفوظ، معیاری اور قانونی تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دیا جا سکے اور ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ اداروں کا انتخاب کریں تاکہ انہیں معیاری تربیت حاصل ہو اور وہ قانونی پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے تحفظ اور محفوظ ڈرائیونگ کلچر کے فروغ کے لیے قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے