اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اربوں روپے کا بجٹ لینے والی ڈولفن فورس سکیورٹی ڈیوٹیوں تک محدود

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(ویب ڈیسک) اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے قائم ڈولفن فورس کی ترجیحات سکیورٹی ڈیوٹیوں تک محدود ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ارب 41 کروڑ 81 لاکھ روپے کے بجٹ کے باوجود فورس کا بڑا حصہ سکیورٹی فرائض انجام دے رہا ہے، جبکہ سٹریٹ کرائم کے خلاف آپریشنل سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2.41 ارب روپے کے فنڈز حاصل کرنے والی ڈولفن فورس کی 600 موٹرسائیکلیں اپنی مدتِ معیاد پوری کر چکی ہیں، تاہم آپریشنل فلیٹ کی تجدید تاحال نہیں ہو سکی۔

اسی طرح 3 ہزار 451 آسامیوں اور 62 کروڑ 63 لاکھ روپے بنیادی تنخواہوں اور مراعات کیلئے مختص ہونے کے باوجود فورس کو نئی موٹرسائیکلیں اور دیگر ضروری وسائل فراہم نہیں کئے جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشنل وسائل کی کمی اور اہلکاروں کی مسلسل سکیورٹی ڈیوٹیوں کے باعث ڈولفن فورس کی فیلڈ استعداد دباؤ کا شکار ہے، جبکہ اس کی عدم دستیابی کے باعث ضلع پولیس نے شہر میں ناکہ بندیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے