جرم وانصاف
ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ، آئی جی پنجاب غیر قانونی اقدام نہ کرنے کی ہدایت
16 Jul 2026
16 Jul 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بیرونِ ملک سے گرفتار ملزم محمد مظہر کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کے خلاف کوئی غیر قانونی اقدام نہ کیا جائے۔
جسٹس محمد طارق ندیم نے درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ملزم قصوروار ہے تو اس کے خلاف قانون اور انصاف کے مطابق کارروائی کی جائے۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ محمد مظہر اس وقت پولیس کی حراست میں نہیں ہے، جبکہ اس کے خلاف تھانہ ترکھانی، سمندری میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
