16 Jul 2026
(لاہور نیوز) تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں برکی روڈ پر ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا جبکہ کار سوار شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 8 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
حادثے میں کار چلانے والا شخص بھی زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔
ذرائع کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
