اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈکیتی کی جھوٹی 15 کالز کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہور نیوز) پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کالز کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے ملزم مدثر کو سینٹرل پارک جبکہ فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم عزیز کو مولانا شوکت علی روڈ سے حراست میں لیا، ملزمان  نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ دو موٹرسائیکل سوار اسلحے کے زور پر نقدی اور سونا چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دونوں ملزمان کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا سنگین جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے