اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

باغبانپورہ سکول حادثہ: غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 760 اکیڈمیاں بند کرنے کا فیصلہ

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے باغبانپورہ میں سکول کی زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے کے مقام کا دورہ کیا اور کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکول انتظامیہ نئی عمارت میں توسیعی کام کررہی تھی، تاہم تعمیراتی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ لینٹر کو مقررہ 15 روز کی مدت مکمل ہونے سے قبل صرف 5 روز بعد کھول دیا گیا، جس کے باعث چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک بچے کی جان گئی جبکہ متعدد راہگیر زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی ٹیم نے 15 روز قبل سکول کا دورہ کرکے انتظامیہ کو واضح وارننگ دی تھی، تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ سکول انتظامیہ نے عمارت کی توسیع سے متعلق محکمہ تعلیم کو بھی آگاہ نہیں کیا تھا۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے خطرناک قرار دی جانے والی عمارت کو مکمل طور پر مسمار کر دیا ہے، جبکہ غفلت برتنے پر دو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (ڈی ڈی ای اوز) اور دو اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (اے ای اوز) کو معطل کر دیا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ لاہور میں غیر قانونی طور پر چلنے والی 760 اکیڈمیوں کو بند کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبے بھر کے 13 ہزار سکولوں کو عمارتوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر سے قائم ہونے والے ہر نئے سکول کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں میں داخل نہ کرائیں۔ وزیر تعلیم نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ 30 جون کو سمر کیمپ ختم ہونے کے باوجود متعلقہ سکول میں سرگرمیاں کیوں جاری تھیں، اس حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے