اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پیف کا گرمیوں کی چھٹیوں میں اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دینے کا فیصلہ

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران لاکھوں اساتذہ کو آن لائن تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پیف حکام کے مطابق ٹیچرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا، تربیتی پروگرام کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا، جو مکمل طور پر آن لائن طریقے سے جاری رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق پالیسی کے تحت پیف کے تمام پارٹنر سکولوں سے دو، دو اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ کیلئے رجسٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تیار کیا جائے گا، جو بعد ازاں اپنے متعلقہ سکولوں میں دیگر اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کریں گے۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور طلبہ کو فراہم کئے جانے والے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے