اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ جیل خانہ جات میں افسران کی ترقیوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات

21 Nov 2026
21 Nov 2026

(لاہورنیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے جیل خانہ جات میں افسران کی ترقیوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسامہ سلامت کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ، کاشف رسول خالد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال جبکہ نوید لیاقت کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر 8 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے کر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بنا دیا گیا ہے، جن کی نئی تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترقی پانے والے افسران میں میمونہ شریف کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ویمن جیل ملتان، ریحانہ عندلیب کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ ویمن جیل ملتان اور بشریٰ اصغر کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح آسیہ بتول کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل فیصل آباد، رفعت نورین کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور اور فرحانہ یاسمین کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سہیل انور خان کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن اور آصف علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور تعینات کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے