اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور، بغیر اجازت گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز بند، جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(ویب ڈیسک) کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر بھر میں قائم ٹیوشن سینٹرز، اکیڈمیز اور تعلیمی عمارتوں کا ہنگامی سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بغیر اجازت گھروں میں ٹیوشن پڑھانے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سروے کے دوران تمام نجی اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز میں حفاظتی انتظامات، طلبہ کی تعداد، عمارتوں کی حالت اور دیگر ضروری معلومات کا تفصیلی ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سروے تین روز کے اندر مکمل کرکے ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی، جس کی روشنی میں حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والے اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت رہائشی گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے تاکہ طلبہ کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے