اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ : بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو قتل کرنے والا باپ بری

21 Nov 2026
21 Nov 2026

(لاہورنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو قتل کرنے والا باپ بری کردیا،7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی،مجرم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہوتو فوری رہا کیا جائے۔

ہائیکورٹ نے قتل کیس میں عبدالواحد کو بری کر دیا، 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

لاہورہائی کورٹ نے مجرم عبدالواحد کی فوری رہائی کا حکم بھی دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کی عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ملزم کے گھر میں گھس کر زیادتی کرنے والے کے خلاف حقِ دفاع تسلیم کرلیا گیا ہے۔

جسٹس محمد وحید خان نے ملزم کی بریت کا 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے "حقِ دفاع سے تجاوز" کی کوئی وجہ نہیں بتائی،مدعی علی شان کی سزا میں اضافے کی درخواست مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے،چشم دید گواہوں کی موجودگی مشکوک ثابت ہوئی، ٹرائل کورٹ بھی مسترد کر چکی تھی،مقتول کے ہاتھ میں ریوالور،لاش پر قمیض نہ ہونے کا ثبوت، عدالت نے ملزم کا مؤقف درست مانا۔

دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا ننکانہ صاحب کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کا 29 اپریل 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ نے7سال قید ،50 ہزار جرمانہ اور 2 لاکھ معاوضے کی سزا دی تھی۔ ہائیکورٹ نے قتل کیس کے ملزم عبد الواحد کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے