29 Jun 2026
(لاہور نیوز) میٹرک ٹیک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔
میٹرک ٹیک کے امتحانات کا 15 ستمبر 2026 سے آغاز ہو گا، بورڈ کی جانب سے نارمل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ فارم 7 سے 14 جولائی اور تین گنا فیس کے ساتھ 15 سے 23 جولائی تک جمع ہوں گے۔
میٹرک ٹیک پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے ریگولر طلبہ کیلئے امتحانی فیس 2500 روپے مقرر ہے تاہم یتیم، معذور، قیدی اور شہدا کے بچوں سے کوئی امتحانی فیس نہیں لی جائے گی۔
