اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 نومبر تک موخر

21 Nov 2026
21 Nov 2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ پیش نہ کیا تو میرٹ پر ضمانت کا فیصلہ کر دیا جائے گا، عدالت نے ضمانت کی درخواست کو انتظار میں رکھ لیا،عدالت نے یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر عمر سے دلائل طلب کر لئے ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑی جلانے کے کیس میں ضمانت کی سماعت ہوئی ، یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت پر سماعت 28 نومبر کیلئے مقرر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے