اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ٹیوشن سینٹرز میں تدریسی سرگرمیاں فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) مون سون سیزن کے پیشِ نظر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری اور نجی سکولوں کیلئے جامع حفاظتی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام نجی سکول اپنی عمارتوں، کلاس رومز، چھتوں، باؤنڈری والز اور مرکزی گیٹس کا فوری حفاظتی معائنہ کرائیں، خستہ حال یا غیر محفوظ عمارتوں میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا تک تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں نکاسی آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے، بارش کا پانی جمع نہ ہونے دینے اور بجلی کی وائرنگ، سوئچ بورڈز اور برقی آلات کی فوری جانچ کر کے خراب کنکشنز درست کرنے کا حکم دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش، آندھی، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران طلبہ اور عملے کو غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر نہ جانے دیا جائے، اس کے علاوہ سکولوں میں موجود درختوں کی کانٹ چھانٹ، کمزور شاخوں کی فوری کٹائی، جبکہ چھتوں، سیڑھیوں، راہداریوں اور کھیل کے میدانوں کو پھسلن اور رکاوٹوں سے پاک رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹ مکمل رکھنے، ہنگامی رابطہ نمبرز نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کا پابند بنایا گیا ہے، مراسلے میں محکمہ موسمیات کی جاری کردہ وارننگز پر سختی سے عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے واضح کیا ہے کہ تمام نجی سکولز حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، جبکہ ہدایات پر غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مراسلے کو انتہائی فوری قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے