اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے 38 کھلاڑیوں کے لیے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

21 Nov 2026
21 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جو 30 جون 2027 تک برقرار رہے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے معاہدے ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس کو پیش کیے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ڈویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف،محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا،رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پی سی بی کے اس فیصلے کے تحت مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس اور ڈویلپمنٹ کیٹیگری میں معاہدوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے