اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس، چینی شہریوں اور قونصل خانوں کی سکیورٹی کا جائزہ

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چینی شہریوں، دیگر غیر ملکیوں اور صوبائی دارالحکومت میں قائم قونصل خانوں کی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ لاہور میں قائم تمام قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید مؤثر اور سخت بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ورکنگ سائٹس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے عمل پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (انویسٹی گیشن) ذیشان رضا، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز) توقیر محمد نعیم اور لاہور پولیس کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے