اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی ایچ اے ملازمین جھگڑے کیس: 6 ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ملازمین سے جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار 6 ملزمان کا انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کی درخواست منظور کر لی اور تمام ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو دوبارہ پولیس کی تحویل میں دے کر مزید تفتیش جاری رکھی جائے، مقدمے میں گرفتار ملزمان میں عزیز شفاقت، محمد عدنان، محمد رفیق، عبد اللہ، عرفان احمد اور محمد الیاس شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے