02 Jul 2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی فرہاد اشرف کو معطل کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی فرہاد اشرف کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔
احکامات کے مطابق فرہاد اشرف کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
