01 Nov 2026
(لاہور نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ جمشید شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
جویریہ جمشیدنے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں سادہ اور پروقار تقریب میں نکاح کیا،اداکارہ نکاح اوراستقبالیےکی تقریبات میں خوبصورت عروسی لباس میں نظر آئیں،انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ خوشگوار انداز میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں جومداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جویریہ جمشید ڈرامہ سیریل ’’بانو‘‘سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کےجوہردکھا چکی ہیں. ان کی شادی کی تصاویرسامنے آنے کےبعد مداحوں اور شوبزشخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
