اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وزیراعلیٰ مریم نواز کے نوٹس پر دو غیر ملکی خواتین دو گھنٹوں میں بازیاب

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس پر دو غیرملکی خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہالینڈ سے موصول اغوا کی 15 کال پر فوری ایکشن کے لیے پولیس کو 2 گھنٹوں کا ٹاسک دیا، پولیس نے دو گھنٹوں میں غیر ملکی خواتین بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے دوستوں سے ملنے پاکستان آئیں، ہالینڈ میں موجود خاتون کے والد نے پاکستان میں ایمرجنسی 15 پر کال کر کے اغوا کی اطلاع دی، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خواتین کو تاوان کے لیے اغوا کیا اور 15لاکھ ڈالر تاوان مانگا، ملزمان پر خواتین سے زیادتی کرنے کا بھی الزام ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون کے والد کی اطلاع پر پولیس نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا، سیف سٹی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی خواتین بازیاب کرائی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ نمبر 1560/26 درج کیا گیا، دو ملزمان گرفتار ہیں جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، متاثرہ خواتین کا طبی معائنہ، شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ذرائع  نے پنجاب میں غیر ملکی خواتین کو بلا کر اغوا کرنے کا انکشاف کیا ہے، ایک بڑی سیاسی شخصیت کے نواسے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے