اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ان کارروائیوں کے دوران 4 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 316.724 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جبکہ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان میں موجود 7 احراموں میں جذب کی گئی 12.160 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ فیصل آباد کے ایک کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب کی گئی 6.560 کلوگرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اُدھر تونسہ ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس سے 24 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شکار پور روڈ سکھر کے قریب موٹرسائیکل سوار ایک ملزم کے قبضے سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، اسی طرح رنگ روڈ پشاور پر واقع ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب گاڑی سے 3.450 کلوگرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں واہگہ گاؤں لاہور میں ایک لاوارث ڈرون سے 554 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ دالبدین کے قریب کارروائی کے دوران 260 کلوگرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے