اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ کاہنہ: زخمی خاتون ٹیچر جنرل ہسپتال میں زیرعلاج، پولیس نے سکیورٹی سنبھال لی

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(ویب ڈیسک) کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر انیلا ریحان لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اویس اور ڈاکٹر ثنا نے سرجیکل یونٹ ون میں خاتون کا طبی معائنہ کیا، ان کے سر کے دائیں حصے اور پیشانی پر معمولی زخم  آئے، جبکہ بازو اور گھٹنے پر خراشیں بھی موجود ہیں، سر کے زخم پر سرجیکل ٹیم  نے ٹانکے لگا دیئے ہیں۔

خاتون کے جسمانی اور دماغی سی ٹی سکین کے علاوہ بائیں گھٹنے کا ایکسرے بھی کیا گیا، جن کی رپورٹس کلیئر آئیں، کولہے میں درد کی شکایت پر آرتھوپیڈک یونٹ سے مشاورت کی گئی، جس کی ہدایت پر پیلوِس کا ایکسرے بھی کرایا گیا جو نارمل آیا، بعد ازاں مریضہ کو درد کے علاج کیلئے سرجیکل یونٹ ون میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار خاتون کی سکیورٹی کیلئے جنرل ہسپتال میں موجود ہیں، جبکہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہیں حراست میں لئے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے