اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور، 112 چالان والی موٹر سائیکل ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گئی

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(ویب ڈیسک)لاہور میں 112 چالان والی موٹر سائیکل پکڑی گئی جس پر دو لاکھ 7 ہزار 800 روپے کے چالان موجود ہیں۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور وحدت روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بائیک پکڑی گئی ہے، موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر اس بائیک کے 112 ای چالان سامنے آگئے۔

 

 

موٹر سائیکل کے ذمہ مجموعی طور پر 02 لاکھ 07 ہزار 800 روپے کے جرمانے واجب الادا ہیں جس پر ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل کو تھانہ وحدت روڈ پر بند کردیا، موٹرسائیکل مالک نے 55 بار بغیر ہیلمٹ بائیک چلائی، 20 بار سگنل توڑے، 28 بار لین لائن اور 8 مرتبہ اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ای چالانز کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہری بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاس داری کریں، ای چالان نادہندگان پولیس سروسز سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے