اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، مکان مالک سمیت 5 افراد زیرِ حراست

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کاشف اسلم کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں 14 بچے جاں بحق جبکہ خاتون ٹیچر سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمزور چھت کے نیچے ٹیوشن سنٹر قائم کیا گیا تھا اور اسی دوران چھت پر مرمت کا کام بھی جاری تھا، جس کے باعث زیادہ وزن پڑنے سے چھت منہدم ہو گئی۔

متن کے مطابق غفلت اور لاپرواہی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ پولیس نے واقعے کے سلسلے میں مکان مالک سمیت 5 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے