اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت، نیب اور ایڈووکیٹ جنرل  نے درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے عدالت سے انہیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔

دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پہلے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ کرے گی، اگر درخواستیں قابلِ سماعت قرار پائیں تو ہی فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

جسٹس خادم حسین سومرو  نے درخواست گزار کے وکیل سلمان صفدر سے مکالمے میں کہا کہ اگر یہی بینچ آئندہ سماعت کرے تو کیس اگست کے پہلے ہفتے میں ہی مقرر کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے