اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، 3 منشیات فروش گرفتار، 8 کلو سے زائد چرس برآمد

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(لاہور نیوز)پنجاب پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ شہر میں پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق رضوان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران، شفیق اور نعیم شامل ہیں، جبکہ ان کے قبضے سے 8 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

اختر نواز  نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن رابطوں کے ذریعے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے