اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر کے سکولوں میں پری مون سون اقدامات کے لیے سخت ہدایات

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر پری مون سون اقدامات یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سکول سربراہان اور درجہ چہارم کے ملازمین کو سکول اوقات کار کے دوران اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

 ہدایات کے تحت سکول سربراہان کو چھتوں، نکاسی آب کے نظام اور سکول عمارتوں کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خستہ حال عمارتوں کا معائنہ اور طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے لیے ضروری انتظامات کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ مون سون کے دوران حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غفلت یا کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسران اور سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مون سون بارشوں کے دوران طلبہ، اساتذہ اور سکول املاک کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنا اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے