اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

چھٹیوں میں اساتذہ کی انگلش لینگوئج ٹریننگ،غیر حاضری پر تنخواہیں روکنے کا فیصلہ

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں 2 ارب روپے کی لاگت سے انگلش لینگوئج پروفیشینسی ٹریننگ پروگرام جاری ہے، تاہم مختلف ٹریننگ مراکز میں حاضری کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پروگرام کے تحت لاہور کی پانچ تحصیلوں میں قائم مراکز میں اساتذہ کو انگلش لینگویج کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے، جس کا ہدف مجموعی طور پر 35 ہزار اساتذہ کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ٹریننگ پروگرام میں غیر حاضری پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ٹریننگ نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود نے ٹریننگ کورس میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں اور رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کی انگلش لینگوئج مہارت بہتر بنانا اور تدریسی معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے