اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بی ڈی ایس پروگرام کی مدت 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

28 Jun 2026
28 Jun 2026

(لاہور نیوز)پاکستان میں ڈینٹل تعلیم کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) پروگرام کی مدت 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت تعلیمی سال 2025-26 سے ملک بھر کے تمام ڈینٹل کالجوں میں 5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام نافذ ہوگا۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نیا نصاب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے مقرر کردہ معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

نئے 5 سالہ انٹیگریٹڈ بی ڈی ایس نصاب میں کلینیکل ٹریننگ، سمولیشن لیبز، عملی مہارتوں اور تحقیق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد پاکستانی ڈینٹل گریجویٹس کی ڈگری کی عالمی سطح پر قبولیت بہتر بنانا اور انہیں بیرون ملک ملازمت اور اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ کہ پہلے سے 4 سالہ بی ڈی ایس مکمل کرنے والے گریجویٹس کیلئے بریجنگ پروگرام یا ٹاپ اپ ایئر کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی ہے تاکہ وہ 5 سالہ مساوی ڈگری حاصل کر سکیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کے مطابق 5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے بین الاقوامی لائسنسنگ امتحانات کی تیاری زیادہ مؤثر ہوگی جبکہ ڈینٹل تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک سال کا اضافہ نہیں بلکہ ڈینٹل تعلیم میں ایک بنیادی اصلاح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے