اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ کی مفت تیاری کیلئے خصوصی کلاسز

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ کی مفت تیاری کیلئے خصوصی کلاسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایم ڈی کیٹ تیاری پروگرام کا آغاز 29 جون سے ہو گا، جبکہ اس مقصد کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب کے 54 سے زائد سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ امیدواروں کو مفت کوچنگ اور اکیڈمک سپورٹ فراہم کی جائے گی، یہ خصوصی تربیتی پروگرام ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس کے دوران طلبہ کو امتحان کی جامع تیاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

لاہور کے بڑے سرکاری کالجز سمیت مختلف اضلاع میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ طلبہ کو خصوصی لیکچرز دیں گے، جبکہ امتحانی تیاری کو بہتر بنانے کیلئے ٹیسٹ سیشنز اور پریکٹس اسیسمنٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت طلبہ کو نہ صرف نصابی تیاری میں مدد فراہم کی جائے گی بلکہ امتحانی حکمت عملی، وقت کے مؤثر استعمال اور سوالات حل کرنے کی تکنیکوں کے حوالے سے بھی رہنمائی دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے