اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں روبوٹک سرجری کی تعلیم کا آغاز

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کی عملی تربیت کے لیے تین ماہ پر مشتمل سرٹیفکیٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کا مقصد مستقبل کے سرجنوں کو عالمی معیار کی جدید طبی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

 

یو ایچ ایس انتظامیہ کے مطابق یہ پیش رفت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور اور برطانیہ میں مقیم معروف روبوٹک سرجری ماہر پروفیسر ڈاکٹر متین شریف کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر متین شریف حال ہی میں یو ایچ ایس کی سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم کے دورہ برطانیہ کے نتیجے میں لاہور پہنچے ہیں۔

یو ایچ ایس جناح کیمپس کالا شاہ کاکو میں روبوٹک سرجری سیمولیشن سینٹر قائم کیا جائے گا، موجودہ پروفیشنل سکلز ڈویلپمنٹ سینٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ایک جدید سیمولیشن سنٹر میں تبدیل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق روبوٹک سرجری کی عملی تربیت یو ایچ ایس سے الحاق شدہ تدریسی ہسپتالوں میں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر متین شریف روبوٹک سرجری کے نصاب اور تربیتی پروگرام کی تیاری میں تکنیکی معاونت فراہم کریں گے اور مختلف تربیتی ورکشاپس کی نگرانی بھی کریں گے۔

یو ایچ ایس نے پروفیسر ڈاکٹر متین شریف کو روبوٹک سرجری کے شعبے میں ایڈجنکٹ فیکلٹی مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ بین الاقوامی معیار کی تربیت اور مہارتوں کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ روبوٹک سرجری کا آغاز پاکستان کی طبی ضروریات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار کیا جائے گا۔

ابتدا میں سرٹیفکیٹ کورسز، تربیتی ورکشاپس اور سیمولیشن ٹریننگ متعارف کرائی جائے گی، جبکہ مستقبل میں روبوٹک سرجری میں ماسٹرز پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یو ایچ ایس کا مقصد مستقبل کے ایم ایس گریجویٹس اور سرجنوں کو عالمی معیار کی روبوٹک مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستان میں جدید جراحی سہولیات کو فروغ دیا جا سکے اور مریضوں کو بہتر طبی خدمات میسر آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے