اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا، پنجاب بھر میں آگاہی مہم شروع

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس نے نوجوانوں میں قانونی ڈرائیونگ کے فروغ کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا اور اس سے متعلق آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر ایس ایس پی سید ندیم عباس نے تمام چیف ٹریفک آفیسرز (CTOs) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (DPOs) کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول کے طریقہ کار، اہلیت اور فوائد سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق بینرز، فلیکسز، سٹریمرز اور دیگر تشہیری مواد نمایاں عوامی مقامات، تعلیمی اداروں اور ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز میں آویزاں کئے جائیں گے تاکہ نوجوانوں اور ان کے والدین کو اس سہولت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

مزید برآں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے طریقہ کار اور اس کے فوائد کو اجاگر کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیمیں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے طلبہ اور والدین کو قانونی ڈرائیونگ کی اہمیت اور پرمٹ کے حصول کے عمل سے متعلق معلومات فراہم کریں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم کا مقصد نوجوانوں کو قانونی طریقہ کار کے تحت ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کی ترغیب دینا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو فروغ دینا ہے، نوجوان جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر کے قانون کے مطابق موٹرسائیکل چلائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے